حضرت سیدناابوبکر صدیقؓ کا ساراگھراناحضورﷺ کا جاں نثار ، مفتی ابراہیم قادری

کراچی (سٹی نیوز)تحریک صدائے حق پاکستان کے زیراہتمام جامعہ فیضان چشتیہ نعیمیہ سعیدآباد بلدیہ ٹائون میں پیرطریقت حضرت سید احمدشاہ ترمذی المعروف غازی بادشاہ کے زیرسرپرستی منعقدہ تاجدارصداقت کانفرنس وجلسہ دستارفضیلت وتقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث ،فقیہ العصرمفتی محمدابراہیم قادری نے کہاہے کہ حضرت سیدناابوبکر صدیقؓ کا ساراگھراناحضورﷺ کا جاں نثار تھا، آپؓ کے گھرانے وفاداری وجاں نثاری کی وہ مثال پیش کی کہ جس کی نظیر ملناناممکن ہے، حضرت سیدناصدیق اکبرؓ نے جس طرح دین اسلام کی آبیاری حضورﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ میں کی اسی طرح وصال سرکارﷺ کے بعد بھی دین کو قائم رکھااور بے شمار فتنوں کے سامنے استقامت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے یہی وجہ ہے کہ آج کئی صدیوں کے بعد بھی دین اسلام اپنی اسی آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔کانفرنس سے استاذالعلماء شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاضی محمداحمدنعیمی،فخرالمشائخ پیرطریقت ڈاکٹرسید ابوالمکرم محمداشرف اشرفی الجیلانی، میزبان مفتی محمدتاج الدین چشتی نعیمی،مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ مفتی صاحبزادہ محمد زبیر صدیقی،جماعت اہلسنّت پاکستان کے رہنمامفتی ناصرخان قادری ترابی ، مفتی ساجد نواز قادری، علامہ اسراراحمدقادری،علامہ عامر شہزادتاجی، علامہ فیض احمدچشتی، علامہ ولی احمدچشتی سمیت علماء ومشائخ اہلسنّت نے شرکت اور خطاب کیا۔
مفتی ابراہیم قادری

ای پیپر دی نیشن