کراچی (سٹی نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ شہر کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے فنڈز کا اعلان تو کیا جاتا ہ لیکن کوئی ترقیاتی منصوبے عملی طور پر تعمیر ہوتے نظر نہیں آتے ان خیلات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ سیکریٹریٹ میں ٹاؤن سطح پر تنظیمی سازی کے حوالے منعقدہ اجلاس سے کیا جمیل احمد خان کہا کہ آخر کراچی کے نام پر سیاست کرنے والی برسراقتدار جماعتیں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کب عمل کرینگی انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنی نسلوں کے تحفظ اور اپنے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوجائیں عوامی حقوق کیلئے مسلم لیگ سندھ کے صدر و سابق سٹی نائب ناظم محمد طارق حسن کی کراچی کی تعمیر ترقی کیلئے عملی اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں انکی قیادت میں کراچی کی ترقی کیلئے عملی جدوجہد رہے گی اور مسلم لیگ (ق) نے عوامی خدمت کو جاری رکھا ہوا ہے عوام کی محرومیا ں ختم کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے.
جمیل خان