کراچی ( سٹی نیوز) کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منصور عالم نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا کراچی سے تبادلہ ہونے والے رضوان قاضی بطور پرنسپل CLMLA کا چارج سنبھالیں گے جبکہ چکلالہ سے ٹرانسفر ہونیوالے CEO ڈاکٹر علی رضا شورکوٹ کا چارج لینگے۔منصور عالم ماضی قریب میں بطور ایڈیشنلCEOکراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں نئے CEOکو کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں تعیناتی کے بعد کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں جاری ناجائیز تعمیرات کے نہ رکنے والے سلسلے کے علاوہ MNA اور MPAفنڈ کی غیر منصفانہ تقسیم عملہ میںبڑھتی ہوئی کرپشن کا سامنا ہے کرچی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں پنوراما سینٹر، رفیق سینٹر، میری کلاسو اسکول، اسٹار سینٹر، او ایم آئی ہسپتال ریڈ زون میں پلاٹ نمبر256، پرگرائونڈ پلس17 منزلہ عمارت بینگلوز میں پارکنگ کے ٹھیکے کیٹرک ولا کی تاریخی عمارت کے غیر قانونی انہدام جیسے مسائل لمحہ فکر یہ ہیں۔
منصور عالم نے CEOکراچی کنٹونمنٹ بورڈ کا چارج سنبھال لیا
Jan 31, 2022