کراچی(این این آئی)شہر قائد کی سرکاری رہائشی اسکیموں پر قبضوں کیخلاف کراچی اسٹیٹ ایجنٹ ا یسوسی ایشن کے تحت الاٹیز سراپا احتجاج بن گئے تیسر ٹائون اسکیم 45گلستان جوہر اسکیم 36بلاک ٹین ،ہاکس بے سمیت دیگر رہائشی اسکیموں سے قبضہ ختم کرانے کیلئے ایم ڈی اے آفس شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہر ہ ودھرناعمر بھر کی جمع پونجی سے پلاٹ حاصل کیا لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا متعلقہ اداروں میںدرخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہو سکا الاٹیز کی دھائی احتجاج کی قیادت کے ای اے اے کے بانی وچیئرمین ندیم شیخ اور صدر عبدالغفار قاضی نے کی اس موقع پر مقصود احمد،فرقان الرحمان ،سندھ اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر جہانزیب خان ،عامر قریشی ،عدنان احمد ،فیضان قادری ،عمران صدیقی رائو وقاص ،شاکر راجپوت ْنصرت وارثی ،زبیر شاہ ،زاہد قادری ،عمر شاہ ،راشد علی صدیقی ،لئیق احمد خان ،اسحاق احمد ،نسیم قریشی ،رائو حارث علی ،کامران ،مرتضی اسماعیل ، محمدندیم علاقائی ایسوسی ایشن کے رہنمائوں ہیومن رائٹس کے نمائندے بھی موجود تھے ندیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے سرکاری رہائشی اسکیموں پر قبضوں کیخلاف سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ سرکاری رہائشی اسکیموں پر قبضہ نہ ہونے کیلئے حکومت کوئی مضبوط میکنزم بنائے ۔
الاٹیز کا احتجاج