پاکستان عوامی تحریک کے ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ودیگرسیاسی رہنمافنکشنل لیگ میں شامل 

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے سابق صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ، عبدالستار کھوکھر، لئیق اختر راجپوت ، آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق میڈیا کو آرڈی نیٹر سید نوید شاہ نوری ، علی ہجویری  نے ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر فنکشنل لیگ کے صوبائی رہنما فیصل علی بلوچ موجود تھے ، سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ کراچی  کے رہائشیوں کے دکھوں کا مداوا  اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے میدان عمل میں ہے ، حالات سے مایوس سیاسی کارکنان فنکشنل لیگ میں تیزی سے شامل ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی بجٹ حکمران ہڑپ کر کے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور کراچی شہر کو مکمل طور پر کھنڈر بنادیا گیا ہے ، ہر طرف گندگی کے ڈھیرے لگے ہوئے ہیں ، شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں ہیں ، سندھ کے کرپٹ حکمران صرف جھوٹی دعوئوں  میں پورے ہیں ،  کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے عوام فنکشنل لیگ کے ہاتھ l اور ان کے ساتھی فنکشنل لیگ کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر فیصل علی بلوچ نے ان سیاسی شخصیات کو مسلم لیگ فنکشنل میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا عوام اب صرف فنکشنل لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں جو ان کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ڈاکٹر ایس ضمیر نے کہا ہم پیر صاحب پگارا کی شخصیت اور ان کے فلسفے متحد سندھ مضبوط پاکستان سے متاثر ہیں اور ان کی قیادت میں سندھ کو متحد کریں گے ۔
پاکستان عوامی تحریک 

ای پیپر دی نیشن