ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر کا ویسٹریج میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے ویسٹریج کے علاقہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اور انہوں نے ایڈی سی کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کئے گے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ مرضیہ سلیم نے کورونا پازیٹیو افراد کے گھروں کے باہر چسپاں سٹیکرز کا جائزہ لیا اور کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد اس علاقہ میں موجود افراد کی آمد و رفت کو محدود کرنا ہیلہذا سمارٹ لاک ڈاؤن کی تمام پابندیوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ سرکاری عملہ سے تعاون کریں اور انکی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن