راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی انیشہ حشام نے چار میرج ہالز کو کورونا ایس او پیز کی خلاف کرتے ہوئے انڈور تقریبات منعقد کرنے پر سر بمہر کر دیا انہوں نے مجموعی طور پر دو لاکھ جرمانہ عائد کیامصریال روڈ پر اسد میرج ہال اور عسکری میرج ہال کو سربمہر کیا گیا جبکہ ڈھوک سیداں کے علاقے میں عسکری ویڈنگ ہال اور زرین میرج ہال کو سربمہر کیا گیااسسٹنٹ کمشنر کے چھاپہ کے دوران ان میرج ہالز میں تقریبات جاری تھیں۔
چار میرج ہالزکورونا ایس او پیز کی خلاف پر سر بمہر مجموعی طور پر دو لاکھ جرمانہ
Jan 31, 2022