ہائی کورٹ بار کی ٹیم نے سویٹ ہوم کیڈٹس کو ہرا کر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی ٹیم نے پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹس کی ٹیم کو ہرا کر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا نیشنل ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے ججز ، ووکلاء اور پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کے طلباء کے درمیان میچز کھیلے گئے فائنل میچ میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی ٹیم نے سویٹ ہوم کی ٹیم کو 14 رنز سے شکست دے دی  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ٹیم نے مقررہ چھ اووزمیں 56رنز بنائے جواب میں پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹس الیون کی ٹیم 42رنز ہی بنا سکی کرکٹ ٹورنامنٹ میںلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر، جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ ،جسٹس (ر)عبا دالرحما ن  لودھی ،راولپنڈی کے سینئر سول جج،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل شاہد علی شہزاد بھٹی،ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ، سید انتخاب شاہ ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی پرویز خان ، ایس پی پوٹھوہار عبدالوہاب مہمان تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جسٹس لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ جسٹس سہیل ناصر نے کہا کہ وکلاء نے آج ٹورنامنٹ کا انعقاد ان ننھے فرشتوں کیلئے کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وکلاء برادری ان بچوں سے کس قدر پیار کرتی ہے یہ ایک اچھا اقدام ہے میں ٹورنامنٹ کرانے پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار عبدالرازق خان اور ان کی ٹیم کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں۔
 اس موقع پر جسٹس(ر)عباد الرحمان لودھی نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ ان بچوں کی بہترین تربیت کر رہے ہیں کھیل صحت مند زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہیں بعدازاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

ای پیپر دی نیشن