اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آبادذیشان نقوی نے بلوچستان کے علاقے کچ اور قبائلی علاقوں میں پاک فوج اور سلامتی کے اداروں پر ہونے والے حملے قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں،دشمن پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلناچاہتا ہے ، باہمی اتحاد سے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے، انہوں نے کہاہے کہ قوم کے عظیم سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،وطن پر جانثار کرنے والے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،قربانیاں رائیگاں نہیںجائیں گی،دہشتگردی کیخلاف پرامن آواز احتجاج بلند کیاجائے اور اس عزم کا اعادہ کیاجائے کہ مادر وطن کے تحفظ کیلئے ہر شہری سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔مسلم لیگی رہنما ذیشان نقوی نے کہاکہ بلوچستان میں فوجی چوکی پردہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعے نے قوم کو سوگوار کردیاہے، ملک دشمن عناصر اس طرح کی کارروائیاں کرکے قوم کے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے،پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
سابق ڈپٹی میئرذیشان نقوی نے مزید کہاکہ بزدل دشمنوں نے ایک بارپھر دھرتی ماں پاکستان میںبدامنی پھیلانے کی ناکام کوشش کی،جسے ملک کے عظیم بیٹوں نے اپنے خون کانظرانہ پیش کرکے ناکام بنادیا،انہی بہادر سپوتوں کی بدولت ملک پاکستان کی جغرافیائی حدیں محفوظ ہیں،بزدل دشمن یہ شاید بھول گیاہے کہ ملک خداداد پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیا اورا س کی سرحدوں کی حفاظت پر معمور جوان نعرہ تکبیر اللہ اکبر کا نعرہ سربلند کرتے ہیں اوریہ نعرہ پاکستان کے جوانوں کی زبان پر نعرہ تکبیر ہمیشہ گونجتا رہے گا۔
کیچ اور قبائلی علاقوں میں پاک فوج پر حملے افسوسناک ہیں، ذیشان نقوی
Jan 31, 2022