نااہل حکومت مصنوعی بیساکھیوں کے سہارے زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتی

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پی ٹی آئی اسد عمر اپنی نوکری پکے کرنے اور سستی شہرت کے لئے پیپلز پارٹی کے خلاف بھڑکیں مارہے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف نے ساڑھے تین سالوں میں غریب عوام کا اتنا زیادھ خون چوس لیا ہے اب انھیں اپنے گھر والے بھی ووٹ دینے کے لئے تیار نہیں مہنگائی بیروزگاری بجلی گیس بلوں میں ہوشربا اضافے سے تنگ عوام ان خلاف کب کا فیصلہ دے چکے تحریک انصاف کی نااہل حکومت مصنوعی بیساکھیوں کے سہارے اب زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتی ۔انھوں نے کہا کہ آج 30 جنوری سیال شریف میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ پنجاب آج بھی پیپلزپارٹی اور بھٹو شہید کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن