ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بعد حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا جواز نہیں: نوابزادہ افتخار

Jan 31, 2022

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)   پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف واویلا کرنے والے ریاست مدینہ کے دعویداروں کے دور حکومت میں انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی انتہا تک پہنچنے کے بعد نیازی حکومت کا اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہتا اسی لئے نئی عبوری حکومت بنا کر الیکشن کرائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے نائب صدر سلیم شہزاد سے ملاقات میں کیا نوابزادہ افتخار احمد خان نے مزید کہا کہ مہنگائی سمیت دیگر بحرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے غریب شہری خودکشیوں اور خود سوزیوں پر مجبور ہو رہے ہیں لیکن نااہل حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کے لئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزیدخبریں