ملتان(نمائندہ نوائے وقت) موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی۔ سنیٹر رانا محمود الحسن اور اقبال سراج نے یہ بات ممتاز آباد میں نومنتخب ضلعی رہنما راؤ حسیب پاشا کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کہی، اس موقع پر رانا عارف ایڈوکیٹ، ذوالفقار عباسی، عمیر اسلم، رشید مغل، ارشد شاہ، حفیظ الرحمٰن و دیگر شریک تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوں جوں وقت گذر رہا ہے عوام پر زندہ رہنے کے سبھی راستے بند کیے جا رہے ہیںاور حکمران اپنے اقتدار کو طوالت دینے کے راستے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ سے عوام مایوس ہوچکے ہیں۔اور مسلم لیگ ن ایسی جماعت ہے جب ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اس موقع پر راؤ حسیب پاشا نے سینٹر رانا محمود الحسن کو گلدستہ بھی پیش کیا۔
ملک تباہی کے دہانے پر ‘ حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی: رانا محمودالحسن
Jan 31, 2022