میڈیا فریڈم رپورٹ حکومت کے خلاف ایک اور فردِ جرم ہے: شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‎میڈیا فریڈم رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت جمہوری ہے نہ ہی اس کا مزاج جمہوری ہے۔

پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ 2021 کے اجرا پر ‎اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎سی پی این ای کی میڈیا فریڈم رپورٹ چشم کشا حقائق پر مبنی اور موجودہ حکومت کے خلاف ایک اور فردِ جرم ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ‎ایسی رپورٹس آئیں گی تو پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس باقی رہ جائے گا اور نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ ‎جمہوریت، آئین اور عوام دوست سیاسی جماعتوں کو میڈیا فریڈم رپورٹ کے مندرجات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن