چین ، جنوب میں برفباری اوربارشوں کے موسم کی آمد متوقع

 چین کے جنوبی علاقوں میں پیر سے جمعرات تک برفباری اور بارش کا موسم متوقع ہے ۔قومی موسمیاتی مرکز کے نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تبت خود اختیار علاقے کے کچھ حصوں میں اور سیچھوان، یون نان، گوئی ژو، ہونان، جیانگ سو، آنہوئی اور ہوبے کے صوبوں میں اگلے چند دنوں کے دوران برفباری یا ژالہ باری ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیانگ شی، ژے جیانگ، فوجیان اور گوانگ ڈونگ صوبوں کے کچھ حصوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ گوئی ژو اور ہونان کے کچھ حصوں میں منگل اور بدھ کو یخ بستہ بارش کا سامنا کرنا پڑے گا۔موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ چین کے بیشتر جنوبی علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کم رہے گا، مرکز نے شہریوں کو گرم رہنے اور سڑکوں پر آمدورفت کے دوران تحفظ کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن