سعودی عرب اور بحرین کے بعد قطر نے بھی بچوں کو فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قطری وزارت صحت نے بتایاکہ قطر میں 5 سے 11 سال کے بچوں کو فائزر کورونا ویکسین دینے کی منظوری دی گئی ہے۔پچھلے سال نومبر میں سعودی عرب اور بحرین نے 5 سے 11 سال کے بچوں میں فائزر کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔