سپریم کورٹ نے راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ ختم کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔آج حکومت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔عدالت نے کہا کہ زمین کے اس حصے پر کام کیا جا سکتا ہے جہاں مالکان کو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔