دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 31 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ امریکہ 7 کروڑ43 لاکھ 32 ہزار 396 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ13 لاکھ 2 ہزار440 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 647 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 78 ہزار 39 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 65 لاکھ 82 ہزار 263 ، روس میں 1 کروڑ 15 لاکھ 47 ہزار 333 اور ترکی میں 1 کروڑ 15 لاکھ 26 ہزار 621 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 1 کروڑ 9 لاکھ 25 ہزار 485 اور جرمنی میں 98 لاکھ 46 ہزار 32 مصدقہ کیسز ہیں.