وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقتصادی سفارتکاری، علاقائی رابطے اور امن کا فروغ ترجیحات ہیں جس پر پاکستان ، وزیر اعظم عمران خان کے نصب العین کی روشنی میں عمل پیرا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دفتر خارجہ اور تھنک ٹینکس کے درمیان قریبی تعاون عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دینے کیلئے ناگزیر ہے۔