بارش، آسمانی بجلی گرنے سے چناب نگر 2 افراد، میاں چنوں، بھینس ہلاک 


میاں چنوں، منڈی بہاؤالدین، چناب نگر (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ملک بھر  کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ میاں  چنوں اور چناب نگر میں آسمانی بجلی گرنے سے تین بھینسیں ہلاک ہو گئی ہیں۔ پھسلن سے حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ میاں چنوں کے نواحی گاؤں جراحی میں آسمانی بجلی گرنے سے کاشتکار افضل مرالی کی بھینس ہلاک ہو گئیں۔ متاثرہ نے بتایا بھینس کی مالیت تین لاکھ روپے تھی، جب آسمانی بجلی گری تو علاقے میں خوف پھیل گیا۔ چناب نگروگردونواح میںگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش و ژالہ باری، آسمانی بجلی گرنے سے دو بھینسیں ہلاک، نشیبی علاقے زیر آب، بجلی کی سپلائی معطل، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، سڑکوں پر پانی، پھسلن و دیگر حضرات میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ شہر کے متعدد علاقے زیر آب آگئے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانی سڑکوں پر کھڑا ہو گیا جس کے باعث مشکلات ہیں۔ چناب نگر کے نواحی علا قہ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بھینسیں ہلاک ہوگئیں، جبکہ پھسلن و دیگر حادثات میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ بارش کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو کر رہ گئی۔ پانی سڑکوں پر کھڑا ہوگیا، جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ منڈی بہائوالدین سے شہر اور گردونواح میں 12 گھنٹے سے مسلسل موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نکاسی آب کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا۔ بلدیہ اور تھانہ صدر کی عمارت دو فٹ پانی میں ڈوب گئی۔  پانی کمروں میں داخل ہوگیا، سڑکوں سے نکاسی آب ممکن نہیں ہو سکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات سے صبح 7بجے تک 58ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہونے کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو  کر رہ گئے ہیں۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جیل روڈ تھانہ روڈ، کالج چوک، پھالیہ روڈ، گوڑھا چوک، پنڈی بہائوالدین چوک، کھاریاں روڈ، رسول روڈ اور خصوصاً واسو روڈ کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا۔ گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ شہر میں نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا۔ بارش بند سڑکوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔ بارشی پانی میونسپل کمیٹی کے کمروں میں داخل ہوگیا۔ تھانہ صدر ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت بھی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ سڑکوں پر نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نااہل بلدیہ انتظامیہ کا سیوریج نکاسی کا نظام مکمل طور پر فلاپ ہو کر رہ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...