مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں   اسرائیلی فیصلے قانون کی خلاف ورزی ہیں:فلسطینی سفیر

Jan 31, 2023


ماسکو ٍ(اے پی پی)روس میں فلسطین کے سفیر عبدالحافظ نوفل نے کہا ہے کہ فلسطین سمجھتا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے سیاسی فیصلے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل کو ایسے  فیصلے کرنے کوئی حق نہیں۔ واضح رہے اسرائیلی فوج اور پولیس نے 26 جنوری کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں حملے کے دوران فائرنگ کی جس سے 11فلسطینی شہید اور تقریبا  20زخمی ہوگئے۔
 اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کی شام  کو سکیورٹی کے معاملات پر کابینہ  کے اجلاس میں گن  لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانے، یہودی بستیوں کو مضبوط بنانے، فوج اور پولیس کو تقویت دینے، حراستوں اور کارروائیوں کے عمل کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں