اسلام آباد(وقائع نگار)بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔گذشتہ روز دائر درخواست میں کہاگیاہے کہ عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے۔
،وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کی اجازت دے،وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے ذریعے دائر درخواست کے ہمراہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں منسلک کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں عمران خان کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر آج سماعت کیلئے مقرر ہے۔