شہباز شریف‘ دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس: طاہر نقوی کی 7 فروری تک عبوری ضمانت


لاہور (خبر نگار) لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم کے کیس کی سماعت میں ملزم سید محمد طاہر نقوی کی 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزم سید محمد طاہر نقوی کی عبوری ضمانت پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے کے عوض منظور کی۔ گذشتہ روز طاہر نقوی ضمانت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے سید محمد طاہر نقوی منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے شریک ملزم ہیں۔ ملزم سید محمد طاہر نقوی نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...