2عہدوں پرایک شخص کی تقرری‘ لارجر بنچ  کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی

Jan 31, 2023


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے چیف کمشنراور چیئرمین سی ڈی اے دو عہدوں پرایک ہی شخص کی تقرری کے خلاف درخواست میں لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواستگزار ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ ذاتی حیثیت میں جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت وکیل درخواستگزار نے معاملہ پر لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ درخواستگزار کی جانب سے بار بار لارجر بینچ بنانے پر زور دیا جا رہا ہے،بس ٹھیک ہے معاملہ چیف صاحب کے پاس لارجر بینچ کے لیئے بھیج دیتے ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اسلام آباد کے ساتھ مذاق ہے ایک شخص سی ڈی اے کے آفس بیٹھا رہے تو کمشنر آفس کے معاملات کون دیکھے گا،عدالت نے لارجر بینچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں