مہنگا پٹرول، قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف پی ٹی آئی کی سندھ اسمبلی میں قرارداد، حکومت عالمی سطح پر آواز اٹھائے: خرم شیر

Jan 31, 2023


کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے  سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی، قرارداد پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان، ڈاکٹر سیما و دیگر نے جمع کروائی۔ حکومت پاکستان سنگین معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔

 قرارداد کے متن میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی حرمت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حکومت پاکستان سنگین معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرے۔

مزیدخبریں