بنگلور (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کو سڑک کنارے کھمبے سے باندھ کر انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن اشوک سوائین نے یہ ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ راستے میں ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل کے غنڈوں نے نوجوان کو روک لیا۔