گوادر ( این این آئی)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا جنوری (2022-23)کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 5 ارب روپے کے مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 7 ارب روپے اکٹھے کیے۔یہ بات کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر رضا دشتی نے بتائی ۔جولائی تا جنوری کے دوران ہر طرح کی کی ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مجموعی وصولی 17.5 ارب روپے رہی۔ پاکستان کسٹمز سرحدوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور شاہراہوں پر فرنٹ لائن پر ہے تاکہ ہمارے ملک کو ممنوعہ اشیاء ، منشیات، کرنسی، شراب، فحاشی وغیرہ کی اسمگلنگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ہم اپنی صنعت کے تحفظ اور اس وجہ سے روزگار کو محفوظ بنانے کے لیے تجارتی کارگو کی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز کا کردار مسلسل ترقی کر رہا ہے اور پاکستان کسٹمز بارڈر مینجمنٹ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا جواب دینے میں نمایاں رہا ہے۔
ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 5 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 7 ارب اکٹھے کیے
Jan 31, 2023