فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی ) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے اپنا 36 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وائس چانسلر کو پیش کردیا۔ جبکہ اسکی کاپی گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی کو بھی بھجوا دی ہے۔ اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر کامران نے گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال سے ملاقات کرکے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ چارٹر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سنڈیکیٹ اور دیگر باڈیز میں فیکلٹی کے منتخب نمائندوں کو شامل کیا جائے۔ یونیورسٹی میں ٹیچرز کلب بنایا جائے اور اساتذہ کیلئے آسان قرضہ سکیم دوبارہ شروع کی جائے۔ فیکلٹی کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جائے جبکہ کریڈٹ آور کم کئے جائیں اور ریسرچ پراڈکٹویٹی ایوارڈ بغیر کسی امتیاز کے پوری فیکلٹی کو دیا جائے۔ چارٹر میں مطالبہ کیا گیا کہ فیکلٹی کی میڈیکل انشورنس کروائی جائے۔
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سٹاف ایسوسی ایشن نے 36 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وائس چانسلر کو پیش کردیا
Jan 31, 2023