فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (رجسٹرڈ)فیصل آباد کے صدرحاجی محمدآصف اسلم ،جنرل سیکرٹری راناایوب اسلم منج نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اشیائے خوردو نوش کے کنٹینرز کو ترجیحی بنیادوں پر کسٹمز سے کلیئر کروانے کے فوری اقدامات کرے تاکہ لوگوں میں جو بے چینی پائی جا رہی ہے اس کا ازالہ ہو سکے۔ دالوں ، چائے مصالحہ جات کے امپورٹرز کی طرف سے گزشتہ دنوں سے بار بار اپیل کی جا رہی ہے کہ ان اشیا کو جلد ریلیز کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ ماہ رمضان المبارک کا مہینہ جلد آ رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مبارک مہینہ کے دوران استعمال ہونے والی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ابھی سے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے لیٹر اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی ، حکومت معیشت سے جڑے تمام شعبوں میں اصلاحات اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین سے سٹڈی رپورٹ تیار کرائے۔
، اب وقت آ گیا ہے کہ پائیدار معیشت اوراس کے تسلسل کیلئے قومی پالیسی مرتب کی جائے ۔