حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے چوہلے ٹھنڈے کر دئیے ہیں:معین احمد شیخ

Jan 31, 2023


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے نائب صدرو نوجوان تاجر رہنماء لالہ معین احمد شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے اضافہ کر کے عوام کے چوہلے ٹھنڈے کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت ملکی معیشت کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے۔روز بروز قیمتوں میں اضافہ اور عدم دستیابی کے باعث عوام خوف اور بے یقینی کی صورتحال میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے قیمتوں کے اضافہ کے بعد کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے جس سے عام آدمی اب لوکل ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی سہولت سے بھی قاصر ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے 50 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ بھی 250 روپے تک ہوگیا ہے اور جبکہ مزدور کی اجرات ابھی بھی 7 سو سے 8 سو روپے ہے ایسی صورت میں ان کے گھروں میں فاقوں کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اس قوم کا احساس کرے اور قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لے۔ 

مزیدخبریں