لاہور(کامرس رپورٹر) ماڈل اعوان کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس کی غلام قادر اعوان صدر، ملک محمد عثمان اعوان جنرل سیکرٹری، محمد عظیم انور خلجی، یوسف جمال الدین ، چوہدری محمد رفیق، رانا محمد طفیل، امتیاز خان، منیر احمد علوی، محمد اورنگزیب، شفاقت علوی محمد آصف اعوان، محمد یوسف اعوان، نور نبی سمیت کثیر تعداد میں ممبران سوسائٹی نے شرکت کی محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے محمد وقاص اسسٹنٹ رجسٹرار حسنین حیدر شاہ انسپکٹر، غلام مصطفی سعید سکندر، محمد عرفان کی موجودگی میں ممبران سوسائٹی نے 27 نکاتی ایجنڈہ کی منظوری دی اس موقع پر صدر سوسائٹی غلام قادر اعوان نے کہا کہ سوسائٹی ممبران کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں وہ جب چاہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے آ سکتے ہیں جنرل سیکرٹری ملک محمد عثمان اعوان نے کہا کہ دن رات سوسائٹی کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں سوسائٹی کے ممبران کی حفاظت کے لیے جدید کمیرے اور سکیورٹی نظام کو بہتر بنا رہے ہیں تاکہ سوسائٹی ممبران پر سکون ماحول میں رہ سکیں۔ اجلاس میں کرونا سے بچاﺅ کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے آخریں ایڈمن آفیسر خالد محمود علوی نے محکمہ کواپریٹو کے افسران اور ممبران سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔
ماڈل اعوان کوآپریٹو سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام کثرت رائے سے منظور
Jan 31, 2023