لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر، مرکزی ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور سیکرٹری اطلاعات کاشف نواز رندھاوا نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور سانحے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی نئی لہر باعث تشویش ہے۔حکومت اور ریاستی اداروں کو بد امنی کی تازہ لہر کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں۔