ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفترمیں کھلی کچہری،درخواستیںپراحکامات جاری

Jan 31, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفترمیں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرسپیشل سیکرٹری شعیب جدون بھی موجودتھے۔سائلین نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو درخواستیں پیش کیں۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سائلین کی درخوستوں پرموقع پر احکامات جاری کئے۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پرروزانہ کی بنیادپر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرادفترہر وقت حاضر ہے۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سائلین کی درخواستوں پرپراسیس کو تیز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے مزیدکہاکہ کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائے گا۔درخواستوں پر فوری عملدرآمدسائلین کا بنیادی حق ہے۔سائلین کولمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر شنوائی کوترجیح دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں