لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گنگا رام ہسپتال کے گردو نواح میں ہر اتوار گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ جس کے باعث ٹیوب ویل بند رہنے لگے اور عوام کو پانی کی عدم دستیابی سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ناظم شوکت نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے۔