کمشنر لاہور کی بارش کے باعث تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت 

Jan 31, 2023

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور ڈویژن چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاہور میں بارش کے باعث تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز، واسا، ایم سی ایل افسران اپنے علاقوں میں موجود رہیں۔ ایل ڈی اے انڈر پاسز پر ٹیمیں تعینات رکھے۔ انڈرپاسز میں نکاسی آب فوری ہونی چاہیے۔ ایمرجنسی مراکز پر واسا ٹیمیں موجود ہوں۔ لاہور کے تمام سورنگ پوانٹس پر مشینری و وسائل موجود ہوں۔

مزیدخبریں