سیاسست صبر و تحمل اور رواداری کا نام ،عمران خان کا رویہ سیاسی نہیں:محمود اختر گورایہ 


 فیروز والہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے رہنما پی پی 138کے صدر محمود اختر گورایہ نے کہا ہے کہ سیاسست صبر و تحمل اور رواداری کا نام ہے۔ عمران خان اور ان کے حواریوں کا جو رویہ ہے وہ کسی بھی طرح سیاسی نہیں بلکہ انتشار پھیلانے پر مبنی ہے۔ موجودہ مہنگائی کی لہر پی ٹی آئی کے چار سالہ دور حکومت کا کیا دھرا ہے جس میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا موجودہ حکومت معاشی استحکام کی خاطر کڑے فیصلے کرنے پر مجبور ہے۔ محمود اختر گورایہ نے کہا کہ مہنگائی کو جلد لگام ڈال لی جائے گی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے جسے جلد واپس لے لیا جائے گا۔ معاشی استحکام سے ہی ملکی ترقی وابستہ ہے۔ عوام کو لاحق دشواریوں کا خاتمہ حکومتی اولین ترجیح ہے۔ اتحادی حکومت معاشی بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کوہر سطح پر بھرپور ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی مخالفین کے خلاف زہر اگلنا کوئی نئی بات نہیں پہلے وہ فوج اور اعلیٰ اداروں کے خلاف بیان بازی اور الزام تراشی کرتے رہے اب پی ڈی ایم کی جماعتوں کے قائدین پر بے سروپا الزامات لگارہے ہیں۔ عمران خان کی بیان بازی سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہے۔ قوم نے پی ٹی آئی کی قیادت کا اصل چہرہ دیکھ رکھا ہے اور اب ان کے جھانسے میں دوبارہ کبھی نہیں آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...