لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر ،سابق گورنر ومخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آصف علی زرداری پر قتل کرانے جیسے سنگیل الزامات اپنی سیاست چمکانے کے علاوہ کچھ نہیں ۔عمران خان نے ہمیشہ بے بنیاد الزم تراشی کرکے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کی ہے ،جس میں وہ مکمل ناکام ہوچکا ہے ۔ اپنے ایک بیان میںمخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کبھی کہتا ہے کہ اس پر مذہبی بنیاد پر حملہ کیا گیا تو کبھی کہتا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے قتل کرانے کیلئے کسی دہشتگرد تنظیم کو پیسے دیئے ہیں جبکہ نیازی کو علم نہیں کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی شکار رہی ہے ہم اس کو بتانا چاہتے ہیں وہ عظیم و مقبول لیڈر آصف علی زرداری سمیت پیپلزپارٹی لیڈر شپ کیخلاف پروپگنڈا بند کریں۔ 3 سال ملکی معیشت تباہ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے معافی مانگیں۔ جھوٹ الزام تراشی اور انتشار عمران خان کی فطرت میں شامل ہے۔ الزام خان کو ہماری قیادت پر الزام لگانے کی صورت میں اب قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ماضی و حال گواہ ہے کہ عمران خان کے اپنے تانے بانے دہشت گرد تنظیموں سے ملتے ہیں۔
عمران خان کا زرداری پر قتل کرانے کا الزام صرف سیاست چمکاناہے:مخدوم احمد محمود
Jan 31, 2023