باٹا پور پولیس نے 2بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لئے 

لاہور(نامہ نگار)باٹا پور پولیس نے 2بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لئے۔باٹا پور پولیس نے کارروائی کے دوران 02 منشیات فروشوں بابر اور اشتیاق کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈھائی کلو چرس برآمدکر لی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے نہر کنارے نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن