لاہور(خبرنگار)اینٹی کرپشن کورٹ میں جیل میں قید پنجاب ہائی وے کے ایس ڈی او رانا محمد اقبال اشرف نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو فروری کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ملزم سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا شریک ملزم ہے، ملزم پر محمد خان بھٹی کو رشوت دے کر مرضی کے عہدوں پر تعیناتی کا الزام ہے، ملزم پر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کمیشن لینے کا بھی الزام ہے،ملزم نے موقف اپنایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کی وجہ سے سیاسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔