لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن لاہور میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ایس ایس پی انوش مسعود چوہدری نے گزشتہ روز عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایس ایس پی انوش مسعود کا تعلق پاکستان پولیس سروسز کے 40 ویں کامن سے ہے۔انوش مسعود کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔انوش مسعود اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر SPU کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔انوش مسعود نے ٹیلی کمیونیکیشن، پٹرولنگ اور ایلیٹ فورس جیسے کلیدی عہدوں پر فرائض انجام دے رکھے ہیں۔