فیروزوالہ، ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، مزاحمت پر شہری زخمی 


 فیروزوالہ (نامہ نگار)ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتو ں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار۔شہری نقدی، زیورات، موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ بیگم کورٹ کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر رضوان کولوٹ لیا ۔ڈاکو موٹر سائیکل نقدی، چھین کر لے گئے ۔تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم  جیب تراشوں نے ن لیگ کے رہنما پیر سید سجاد حسین شاہ کی جیب سے 2لاکھ 15ہزار روپے نکال لئے۔ ڈاکوئوں نے شفیق سے 50ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین لیا۔اسی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لیاقت علی سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر اسے گولی ماردی اور زخمی کر دیا ۔بلال پارک میں دو ڈاکو عبدالمجید سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔  فیکٹری ایریا کے علاقہ دوساکو چوک میں ناصر محمود سے دو ڈاکو نقدی اور موبائل  چھین کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن