لاہور (خصوصی نامہ نگار) اکمل اویسی پیرزادہ چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان صدر تنظیم الفجر پاکستان ممبر پراونشل نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب نے پشاور مسجد میں دھماکے کی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ مسجد میں دوران نماز دھماکہ قابل مذمت ہے۔ اسلام نے ایک شخص کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا ہو۔ اللہ پاک شہداء کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین