وفاق المدارس کے زیر اہتمام ملکی سطح پر تلاوت کلام پاک کے مقابلے کے نتائج کا اعلان


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاق المدارس کے زیر اہتمام ملکی سطح پر تلاوت کلام پاک کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔تلاوت کلام کے مقابلے میں پہلی پوزیشن مدرسہ دارلعلوم مدنیہ بٹ خیلہ مالاکنڈ کے قاری محمد اذہان بن جان محمد نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب نے 288نمبرز حاصل کئے،پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ڈیڈھ لاکھ روپے انعام دیا گیا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو وفاق المدارس کی جانب سے عمرہ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ دوسری پوزیشن مدرسہ علوم القرآن مردان کے قاری محمد علی بن عبدالواجد نے حاصل کی،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے نے 285 نمبرز حاصل کئے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو سوا لاکھ روپے انعام دیا گیا،تیسری پوزیشن مدرسہ سراجیہ ظہیریہ منظور کالونی کراچی کے قاری حارث احمد بن مثقال الدین نے حاصل کی، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نے 281نمبرز حاصل کئے، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا،پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے اساتذہ کو بھی بالاترتیب پہلا، دوسرا، اور تیسرا نمبر دیا گیا۔اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی شریک  ہوئے،تقریب میں حفاظ کرام اور مدارس کے طلبا  بڑی تعداد  شریک تھی بہترین کارکردگی دکھانے والے حفاظ کرام میں انعامات تقسیم گئے۔مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک عظیم کتاب ہے قرآن مجید ہدایت کی کتاب ہے سویڈن واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔تقریب میں مفتی تقی عثمانی کا آڈیو پیغام سنایا گیا ۔مسابقہ میں اول
 پوزیشن  محمد آہان بن جان ،دوسری پوزیشن  محمد علی بن واجد اور تیسری پوزیشن  کراچی سے مدرسہ سراجیہ سیحارث احمد نے حاصل کی ۔

ای پیپر دی نیشن