بیجنگ (شِنہوا)چین کے جنرل پبلک بجٹ کی آمدنی 2022 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 203 کھرب 70ارب یوآن (تقریبا30کھرب 10 ارب ڈالر)تک پہنچ گئی۔وزارت خزانہ کے پیر کو جاری اعدادوشمارکے مطابق، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈز کے اثرات کو چھوڑ کر، 2021 کے مقابلے میں جنرل پبلک بجٹ ریونیو میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔مرکزی حکومت نے تقریبا94کھرب90ارب یوآن ریونیو جمع کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے، جب کہ مقامی حکومتوں کی آمدنی 2.1 فیصد کم ہوکر تقریبا108 کھرب 80ارب یوآن ہوگئی۔2022 میں مجموعی ٹیکس آمدنی 166کھرب 60ارب یوآن تھی، جو گزشتہ سال سے 3.5 فیصد کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں ملک کے جنرل پبلک بجٹ کے اخراجات گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ سے 260کھرب 60ارب یوآن تک پہنچ گئے۔
چین کے جنرل پبلک بجٹ کی آمدنی 200کھرب یوآن سے تجاوز کرگئی
Jan 31, 2023