بیجنگ(شِنہوا)چین نے ہنگامی جائزہ لیتے ہوئے کوویڈ-19 کے علاج کے لیے ملکی سطح پر تیار کردہ دو ادویات کی مشروط منظوری دے دی ہے۔نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق،نئی ادویات شیان نووشن اور وی وی 116 کے لیے منظوری کی درخواستیں بالترتیب سم سیر اور شنگھائی جون شی بائیو سائنسز کے ذیلی ادارے نے جمع کرائی تھیں۔شیان نووشن اور وی وی 116 دونوں منہ سے لی جانے والی چھوٹی مالیکیول کی ادویات ہیں جو کوویڈ-19 کی ہلکی اور معتدل علامات کے حامل متاثرہ بالغوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔بیان میں متاثرہ مریضوں کو ڈاکٹروں کی ہدایت اور ادویات سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔