مذموم مقاصد میں دہشت گرد  بھی کامیاب نہیں ہوں گے: عاصمہ ارباب عالمگیر

Jan 31, 2023


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عاصمہ ارباب عالمگیر نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کو سر سے کچلنا ہو گا یہ عناصر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے مرحومین کی مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی ان کے غم میں برابر شریک ھے،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں