پشاورخودکش دھماکہ،پوری قوم افسردہ ہے : آفتاب شیرپاؤ


اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو اورصوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاو نے پشاور کے پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خود کش بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے اندر ہونے والے اس درد ناک واقعہ پر پوری قوم افسردہ ہیں اور ان کی ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اس قسم کے واقعات کا مقصد ملک میں ایک بار پھر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا ہے لیکن قوم متحد ہوکر ایسے مزموم عزائم کو خاک میں ملادے گی۔انھوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمی ہونے والے افرادکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن