لاہور(خصوصی نامہ نگار) میاں ابرار احمد سیکرٹری چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف و مذہبی امورپنجاب کی زیر صدارت زونل ناظمین کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف ، جملہ ڈائریکٹرز اور زونل ناظمین اوقاف پنجاب نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ 40دنوں میں دئیے گئے ٹارگٹس اور جولائی تا دسمبر 2019کی آمدن کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے اجلاس میں کہا کہ ان کی تعیناتی کے بعد سے ابتک پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کوبہتر بنانے کیلئے بزنس پلان اور اس کی طرح کے دیگر اہداف جومرتب کیے گئے ہیں،ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔مزید برآں سرگودھا،دربار حضرت داتاگنج بخشؒ ، گوجرانوالہ اور پاکپتن زون کی مجموعی آمدن میں کمی کی بناء پر ان کو آمدن میں اضافہ اور اس کیلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس طرح دربار حضرت داتاگنج بخشؒ ،بادشاہی مسجداور فیصل آباد زون کے کیش بکسز کی آمدن میں میں کمی کی بناء پر ناراضگی کا اظہار کیا اور آمدن کیش بکسز میں اضافہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔