صوفی دانشور واصف علی واصف کا3روزہ عرس 14 فروری سے شروع

لاہور(خصوصی نامہ نگار) معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور واصف علی واصف کا31 واں سالانہ عرس ان کے مزار واقع میانی صاحب بہاولپور روڈ میں14 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ عرس کی تقریبات 3 دن تک جاری رہیں گی۔پروگرام کے مطابق عرس کا آغاز ان کے مزارپر بعد از نماز عصر رسم چادر پوشی سے ہوگا۔ سردار نصراللہ خان دریشک عقیدت مندوں کے ہمراہ راہ یہ رسم ادا کریں گے۔اس موقع پر درود و سلام کی محفل ہو گی جس میں اسلام کی سر بلندی اور ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی جائے گی۔ اسی رات محفل سماع ہو گی جس میں آصف علی سنتو اپنے فن سماع کا مظاہرہ کریں گے۔عرس کے دوسرے روز 15 فروری کو الحمرا ہال نمبر 2 میں سیمینار ہو گا جس میں مقررین واصف علی واصف کی زندگی اور روحانی تعلیمات کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔ رات کو مزار میں نعت خوانی کی محفل ہو گی۔ واصف علی واصف کے عرس کے آخری روز 16 فروری کو مزار پر ان کی زندگی میں ان سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے جبکہ بعد از نماز عصر اختتامی دعا ہوگی جس میں دربار خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...