لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنت اورجمعیت علماء پاکستان کے زیراہتمام خلیفہ اول،افضل البشربعد الانبیائ،پاسبان ختم نبوت حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی یادمیں ’’سیدنا صدیق اکبر کانفر نس زیر صدارت پیر سید انوارالحسن شاہ منعقد ہوئی۔کانفرنس سے علامہ قاری محمد زوار بہادر،پروفیسرقا ضی سلطان سکندر، علامہ بشارت صدیق ہزاروی،مولانا حافط نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین ، علامہ عطاء الرحمن نقشبندی ،مولانامستنصر احمد نورانی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق ؓ وہ مجاہد ہیں جنہوں نے سب سے پہلے جھوٹے مداعیان ختم نبوت کے خلاف جہاد کرکے انہیں واصل جہنم کیا اور فرمایا کہ صدیق اکبر کی زندگی میں ختم نبوت کا منکر کیسے زندہ رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلیفہ ہونے کی حیثیت سے جو امور سرانجام دیئے وہ تاریخ اسلام کا سنہری باب ہیں۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر نے حضور اکرمؐ کے بعد اْمت کی ایسی رہنمائی فرمائی اور اقدامات کیے جن سے فتوحات ہوئیں اور اسلامی سلطنت لاکھوں مربع میل تک وسعت اختیار کر گئی۔ کانفرنس میں مولانا محمد سلیم اعوان ،رشید احمد رضوی،مولانا غلام فرید، مولانا لیاقت علی رضوی،مولانا سعید احمد نعیم،حافظ مستنصر احمد نورانی،مولانا شبیر حسین فریدی،پروفیسر محمد ارشد مہر،مولانا رضاء ا لمصطفیٰ قادری،مولانا محمد فیضان کے علاوہ علماء و مشائخ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پہلے مجاہد سیدنا صدیقؓ نے جھوٹے مداعیان ختم نبوت کو واصل جہنم کیا:قاری زوار بہادر
Jan 31, 2023