ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے 5 ارب ہدف کے مقابلے 7 ارب اکٹھے کیے

Jan 31, 2023


گوادر ( این این آئی)ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا جنوری (2022-23)کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 5 ارب روپے کے مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں 7 ارب روپے اکٹھے کیے۔یہ بات کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر رضا دشتی نے بتائی ۔جولائی تا جنوری کے دوران ہر طرح کی کی ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مجموعی وصولی 17.5 ارب روپے رہی۔
 پاکستان کسٹمز سرحدوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور شاہراہوں پر فرنٹ لائن پر ہے تاکہ ہمارے ملک کو ممنوعہ اشیاء ، منشیات، کرنسی، شراب، فحاشی وغیرہ کی اسمگلنگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں